پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا یا نہیں؟ آصف زرداری قومی سیاست میں اب کونسا کھیل کھیلنے والے ہیں؟ رحمن ملک کے حیران کن انکشافات

اپوزیشن کی سنجیدگی کا اندازہ لانگ مارچ کی تاریخ سے لگایا جا سکتا ہے جو چار ماہ بعد کی ہے،سب دیکھیں گے کہ یہ لانگ مارچ بھی مؤخر ہو جائے گا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا یا نہیں؟ آصف زرداری قومی سیاست میں اب کونسا کھیل کھیلنے والے ہیں؟ رحمن ملک کے حیران کن انکشافات کر ڈالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ و چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو مشورہ دیا تھا کہ یا تو پارلیمنٹ سے استعفے دیئے جائیں یا تحریک عدم اعتماد لائی جائے مگر الٹا ہمیں پی ڈی ایم سے نکالا گیا،اپوزیشن کی سنجیدگی کا اندازہ لانگ مارچ کی تاریخ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جو چار ماہ بعد کی دی گئی ہے،سب دیکھیں گے کہ اس تاریخ کوبھی لانگ مارچ موخر کیا جائے گا،آصف زرداری ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،ان کو معلوم ہے کہ کب اور کونسا سیاسی کھیل کھیلنا ہے؟۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سسٹم پرانی تنخواہ پر چلتا رہے گا، ملک میں قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے کیونکہ قانون صرف غریبوں پر لاگو ہورہا ہے،جمہوریت عوامی نیلامی میں ہے اور خریدار ممبر پارلیمنٹ اور سینیٹرز بننے کے لیے بھاری رقم ادا کرتے ہیں،بدقسمتی سے عوام کو حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے بے وقوف بنایا جا رہا ہے کیونکہ یہ غریبوں کی قیمت پر اقتدار کی دوڑ میں رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.