پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ، کئی عمارتیں لرز اٹھیں

کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی

کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ شہری ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زلزلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.