پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

الیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں ہیلتھ انشورنس اور احساس رعایت راشن پروگرام کی تقریب میں شرکت کی

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے اپنے مراسلے میں وزیراعظم عمران خان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں ہیلتھ انشورنس اور احساس رعایت راشن پروگرام کی تقریب میں شرکت کی اور مستحق شہریوں میں کارڈ تقسیم کیے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی کا دعوی کیا اور کہاکہ خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت اس لیے ملی کی یہاں غربت میں تیزی سے کمی کی، کبھی ملک کو ایشین ٹائیگر اور لاہور کو پیرس بنانے جیسے دعوے نہیں کیے، ہمارا راستہ اسلامی فلاحی ریاست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.