پاکستان

بنی گالہ کا اخراجات؟جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین ڈٹ گئے

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ کوئی اگر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا چاہتا ہے تو  کرے

بنی گالہ کا اخراجات؟جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین ڈٹ گئے، وفاقی حکومت کی جانب سےہتک عزت کا مقدمہ درج کروانےکےاعلان کےجواب میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہےکہ کوئی اگرہتک عزت کا مقدمہ دائرکرنا چاہتا ہےتو کرے۔  کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآباد میں خالد مقبول صدیقی کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نےکہا کہ جوکچھ میں نےکہا  سچ کہا ہے،مقدمہ وہ کرتا ہےجس کے حقوق پامال ہوئےہوں،کسی کےحقوق کی پامالی ہوئی ہےتووہ عدالت جائے۔

جہانگیرترین کی جانب سےعمران خان کا گھرچلانےکےبیان پرقائم رہتےہوئےجسٹس وجیہہ الدین نےکہا کہ جہانگیرترین تردید کےسوا کرتےبھی کیا،ایسےاخراجات کتابوں میں درج نہیں ہوتے۔ اس موقع پراذان ہوئی توانہوں نےکہا کہ اذان میرے سچےہونےکی گواہی دے رہی ہے۔

واضح  رہےکہ ایک نجی ٹی وی کودیےگئےانٹرویومیں حکمران جماعت تحریک انصاف کےسابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نےکہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھرچلانےکےلیےجہانگیرترین اوردیگر افراد 30 لاکھ روپےماہانہ دیا کرتےتھے،جوبعد میں 50 لاکھ روپے ماہانہ کردیا گیا۔ جس کےجواب میں وفاقی حکومت نےجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کےخلاف ہتک عزت کا کیس دائرکرنےکا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.