پاکستان

وزیرِ اعظم کی نا اہلی کیخلاف درخواست خارج

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِاعظم عمران خان کی 2018ء میں دائرنا اہلی کی پٹیشن واپس لینےکی متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے پٹیشن خارج کردی۔ عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہرنے سماعت کرتےہوئے فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِاعظم عمران خان کی  نا اہلی کےلیے 2018  میں دائرکی گئی پٹیشن اورمتفرق درخواست پرسماعت کی تھی۔ واضح رہے کہ پٹیشنرعبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کوصادق اورامین نہ ہونےکےباعث نا اہل قراردیا جائے۔ پٹیشنرنے اپنی درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیارکیا تھا کہ عمران خان نےکاغذاتِ نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کوچھپایا اس لیےوہ صادق وامین نہیں رہے۔ پٹیشنرعبدالوہاب بلوچ گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کےامیدوارتھے۔ پٹیشنرنےبعد میں پی ٹی آئی جوائن کرکےپٹیشن واپس لینےکی متفرق درخواست دائرکی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.