پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہوشیار خبردار………… پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر بھی کتنے فیصد وڈ ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائے گا؟ صارفین کے لئے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

حکومت ٹیلی کام سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے، ود ہولڈنگ کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کا امکان ہے

ہوشیار خبردار………… پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر بھی کتنے فیصد وڈ ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائے گا؟ صارفین کے لئے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق حکومت ٹیلی کام سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.