پاکستانفیچرڈ پوسٹ

میاں نوازشریف کی وطن واپسی؟فائنل تاریخ کا اعلان، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کے اشارے ملنے لگے، بیٹے کی شادی کے بعد مریم نوازکا نیا کھڑاک

عمران خان کیلئے برا وقت آنیوالا ہے کیونکہ نوازشریف جلد وطن لوٹ رہے ہیں‘عمران خان کے پاس موقع ہے کہ وہ عوام کی اب بھی جان چھوڑ دیں

میاں نوازشریف کی وطن واپسی؟فائنل تاریخ کا اعلان، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کے اشارے ملنے لگے، بیٹے کی شادی کے بعد مریم نوازکا نیا کھڑاک سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان کے لیے برا وقت آنے والا ہے کیونکہ نوازشریف جلد وطن لوٹ رہے ہیں۔عمران خان کے پاس موقع ہے کہ وہ عوام کی اب بھی جان چھوڑ دیں۔انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،غربت اپنے عروج پر ہے۔ ایسے حالات میں تھوڑی سی بھی عزت والا بندہ ہوتا تو خدا حافظ کہہ کر گھر چلا جاتا۔دنیا بھر میں عمران خان کی پرفارمنس کو کوئی بھی سپورٹ نہیں کرتا۔کے پی کے میں انتخابی نتائج سے متعلق انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دیتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہماری فتح ہوئی اور مجھے اس سے خوشی ہوئی ہے۔

میری ذاتی خواہش ہے اور میں اپنی جماعت سے بھی کہونگی کہ ہمیں خیبرپختونخواہ کو پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک موجود ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف بہت جلد واپس آ رہے ہیں اور وہ اپنے ملک اپنے لوگوں میں آنے کے لیے بیتیاب ہیں۔پاکستان نوازشریف کا اپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک مشرف تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف تاریخ ہیں، لیکن نوازشریف حلف اٹھا رہا تھا اور مشرف دیکھ رہا تھا۔ پاکستان کے ہر گلی محلے شہر اور صوبہ سے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف جیسے فیصلے آرہے ہیں اگر کوئی تھوڑی سی بھی عزت والا شخص ہو وہ خدا حافظ کہہ کر چلا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست سے متعلق مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی نااہلی کا کیس ذاتی بنیاد پر ہے تو اس پر کچھ نہیں کہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.