پاکستان

مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں،آصف زرداری کا بڑا کھڑاک

پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمینکا کہنا ہےکہ اب وقت آگیا ہے،حکومت کا وفاق میں بیٹھ کرمقابلہ کروں گا

مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں،آصف زرداری کا بڑا کھڑاک، پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ اب وقت آگیا ہے،حکومت کا وفاق میں بیٹھ کرمقابلہ کروں گا۔ آصف زرداری نےٹنڈوالہ یارمیں کارکنوں سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ لاہوراوراسلام آباد میں بیٹھ کرمخالفین کا مقابلہ کرنےجارہا ہوں، لاہورمیں خیمےلگا کراحتجاج کروں گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ وفاقی حکومت اورہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جوچلتےرہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےہمیشہ عوامی کام کئےہیں،بلاول اورآصفہ بھٹوکی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے۔ خیال رہےکہ تین دن پہلےنوابشاہ میں ظہرانےسےخطاب میں آصف علی زرداری نےکہا تھا کہ ملک چلانےاورسنبھالنےکےلیےایک سوچ ہوتی ہے،فارمولا بنا بناکرملک کا بیڑا غرق کررہےہیں، پہلےدن اسمبلی میں کہا تھا آپ نےچوں چوں کا مربہ بنا تولیا ہے،لیکن یہ چلےگا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.