پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مولانا فضل الرحمن کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کریں ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ان کو یہ مشورہ کیوں دیا؟ حیرت زدہ کر دینے والی خبر آگئی

مولانا فضل الرحمان مسلم امہ کے اس لیڈر کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ۖکی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا

مولانا فضل الرحمن کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کریں ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ان کو یہ مشورہ کیوں دیا؟ حیرت زدہ کر دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کھلے دل سے مسلم امہ کے اس لیڈر کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ۖکی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ولادی میر پوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اپنے ٹویٹ میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ان کے بیان پر خراج تحسین پیش کیا جس میں روس کے صدر نے کہا کہ نبی کریم ۖکی شان اقدس میں گستاخی اظہار رائے کی آزادی یا فن کا اظہار نہیں، عالم اسلام کے اس موقف کی تائید ہے کہ حضورۖکی حرمت و تقدس آفاقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.