پاکستانفیچرڈ پوسٹ

غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کی شامت آگئی، ایف آئی اے نے ایسا شکنجہ تیار کرلیا کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے

ایف آئی اے حکام نے کارروائیاں کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو پنجاب بھر کی مختلف ڈویژنوں میں کریک ڈاؤن کریں گی

غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کی شامت آگئی، ایف آئی اے نے ایسا شکنجہ تیار کرلیا کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے بعض افراد نے مہارت کے ساتھ ڈالر کے لین دین کو کم ظاہر کرکے قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے کارروائیاں کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو پنجاب بھر کی مختلف ڈویژنوں لاہور، سیالکوٹ،گجرات،فیصل آباد، ساہیوال، وزیرآباد، سرگودھا اورشیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں کریک ڈاون کریں گی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے پنجاب بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران نہ صرف متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے بلکہ ان کے پاس سے غیرقانونی طور پر لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملوث افراد سے ان کھاتہ جات کا تمام حساب کتاب بھی قبضہ میں لیا گیا ہے ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈالرکی خرید و فروخت کرنے والی ڈالرزکمپنیوں کے مالکان اور متعلقہ خریداروں سے بھی مرحلہ وار تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.