پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ گورنر کے پی کے اور صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن تعلیم نے میئر کا ٹکٹ کتنے میں فروخت کیا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن تعلیم نے میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کیا: ارباب محمد علی نے بڑا الزام لگا دیا

پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ گورنر کے پی کے اور صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن تعلیم نے میئر کا ٹکٹ کتنے میں فروخت کیا؟ بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے بھائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے ایک ویڈیو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کرنیکا الزام عائد کیا۔ ارباب محمد علی نے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تاہم میئر پشاور کی نشست کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے ٹکٹ کے عوض پارٹی قائدین کو رقوم دینے کی تردید کرتے ہوئے ارباب خاندان کو پارٹی کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو پیسے نہیں دیئے، گورنر نے ٹکٹ کے فروخت اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب نے ارباب محمد علی کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.