پاکستان

"عدالت کسی غریب کی جھگی نہیں گرانے دے گی”۔۔۔جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہےکہ بڑے آدمی کی ہرچیز ریگولرائز ہوجاتی ہے اورغریب کی جھگی ہو تو سارے قانون بتاتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈیفنس کمپلیکس کے باہر دیوار کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سی ڈی اے حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جوحکام آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ آپ کو ان شہیدوں کا بھی احساس نہیں جنہوں نے قربانیاں دیں، ہربار قانون توڑا جاتا ہے اور ان شہیدوں کی تضحیک کی جاتی ہے۔

دیواربنانےکی اجازت کس نےدی؟ کیا آپ قانون توڑ سکتےہیں؟ سی ڈی اے صرف آکر کہتا ہے کہ ہم نے نوٹس کردیے ہیں، عدالت وفاقی حکومت اور سیکرٹری دفاع کو ہدایت جاری کررہی ہے، تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ بڑے آدمی کی ہرچیز ریگولرائز ہوجاتی ہے اور  غریب کی جھگی ہو تو سارے قانون بتاتے ہیں، امیر کی ہو تو نقشے لے آتے ہیں،  یہ عدالت اب کسی ایک غریب کی جھگی بھی گرانے نہیں دےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.