پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ حکومت نئے سال کے موقع پر عوام کو کونسا تحفہ دینے والی ہے؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

پہلی تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی‘ ہم نے 5 روپے فی لیٹر پٹرول سستا کیا، جبکہ پٹرولیم لیوی بھی کم کردی’مزمل اسلم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ حکومت نئے سال کے موقع پر عوام کو کونسا تحفہ دینے والی ہے؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ پہلی تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 5 روپے فی لیٹر پٹرول سستا کیا، جبکہ پٹرولیم لیوی بھی کم کردی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں کچھ روز قبل خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد بھی مزمل اسلم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے جبکہ یاد رہے کہ 15 دسمبر کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خرشخبری سنائی تھی۔ حکومتی فیصلے کے تحت 16 دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.