پاکستان

منظور وسان کی بلاول بھٹو کے متعلق پیشگوئی، شہباز گل نے کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بلاول کا وزیراعظم بننے کے بعد شادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے: شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کی بلاول بھٹو کے متعلق کی گئی پیشگوئی پر ردعمل کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے وزیراعظم بنیں گے اور اس کے بعد دلہا بنیں گے۔ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی اور ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق پیش گوئی کی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی شادی 2022 یا 2023 میں ہو گی اور بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، اب عمران خان کو اقتدار نہیں ملے گا۔ منظور وسان کے بیان کے جواب میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول کا وزیراعظم بننے کے بعد شادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی بلاول کا ذاتی معاملہ ہے لیکن ان کے ترجمان نے آج اس کا اعلان کیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.