پاکستان

تحریک انصاف نے 2015 کا آئین بحال کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کا 2015 کا آئین بحال کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی آئین کے مسودے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کالعدم قراردے کر 2015 کا آئین بحال کر دیا گیا ہے اورآئینی نظر ثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

2015آئین کے مطابق 40 رکنی کورکمیٹی  جبکہ 24رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی اور پارٹی عہدوں کی مدت 2 سال ہو گی،قومی سطح پر پارٹی کا الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.