پاکستان

لاہوری خبردار؛ نیو ایئر نائٹ پر منچلوں کے خلاف شکنجہ تیار

لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے منچلوں کے لیے شکنجہ تیار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق لاہور میں 150 مقامات پر نئے سال کی خوشی میں فائرنگ اور ہلڑ بازی کا خدشہ ہے، ان مقامات پر اطراف کی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور ڈرون کیمروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جائے گا۔مستنصر فیروز کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھتوں پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو 7 سال سزا ہو سکتی ہے، مؤثر پیٹرولنگ کے ذریعے بھی ہلڑ بازی کرنے والوں کو روکا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.