پاکستان

مسلم لیگ نون کےرکن پنجاب اسمبلی پرفائرنگ کس نےکروائی؟

وزیر اعلیٰ پنجاب نےفائرنگ کرنےوالےملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے

مسلم لیگ نون کےرکن پنجاب اسمبلی پرفائرنگ کس نےکروائی؟ سی سی پی اولاہورسےرپورٹ مانگ لی گئی، کھوج نیوزرپورٹ کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےرکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پرفائرنگ کی گئی ہے،جس کےنتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پرلاہورکےعلاقےموہنی روڈ میں فائرنگ کی گئی ہے،موٹرسائیکل سواردونامعلوم افراد نےبلال یاسین پر فائرنگ کی۔ بلال یاسین کومیواسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) میواسپتال ڈاکٹر افتخارکا کہنا ہےکہ بلال یاسین کو تین گولیاں لگیں ہیں،دوپیٹ میں اورایک گولی ٹانگ پرلگی۔

مسلم لیگ ن کےرکن پنجاب اسمبلی پرفائرنگ کےواقعےکی وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےسی سی پی اولاہورسےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےفائرنگ کرنےوالےملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ عثمان بزدارنےکہا کہ بلال یاسین کوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.