پاکستان

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آگیا

موٹر سائیکل سواروں فائرنگ کی تو فائر مس ہوگئے، انہوں نے دوسری پستول نکال کر فائرنگ کی 'ایک گولی بلال یاسین کو چھو کر نکلی اور دوسری گولی ٹانگ پر لگی

مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے عینی شاہدین نے واقعے سے متعلق سب کچھ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے حوالہ سے عینی شاہدین کا کہنا تھا ک بلال یاسین گھر کی یونین کونسل میں معمول کے مطابق نکلے تھے اور گھر سے تھوڑے فاصلے پر موہنی روڈ پر دو لڑکے سے پیچھے آئے۔ ان کا کہنا تھاکہ لڑکوں نے موٹر سائیکل روک کر ایک پستول نکالی اور فائرنگ کی تو فائر مس ہوگئے، انہوں نے دوسری پستول نکال کر فائرنگ کی جو کہ بلال یاسین کو چھو کر نکلی اور دوسری گولی ٹانگ پر لگی۔

واضح رہے کہ لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بلال یاسین کو پیٹ میں دو گولیاں اور ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔ اس حوالے سے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.