پاکستان

کراچی سال نو پر ہوائی فائرنگ، 16 افراد زخمی

نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی اور سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

کراچی میں سال نو کے موقع پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال نو 2022 کا آغاز ہوگیا،نئے سال کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جشن، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی، رات کے وقت کئی شہروں میں ٹریفک جام ہو گیا جبکہ من چلے اپنی پسندیدہ موسیقی پر ناچتے گاتے رہے۔ اس موقع پر کراچی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی اور سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.