پاکستان

ہزارہ صوبے کے قیام کے لئے قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے حق میں پاس ہونے والی قرار داد پر عملدرآمد کے لیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے 2014 میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے حق میں پاس ہونے والی قرار داد پر عملدرآمد کے لیے قرار داد ایوان میں پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 میں صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لانے کے لیےایوان نے قرارداد پاس کی لیکن آج تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ایوان نے کثرت رائے سے قرار داد کی منظوری دیدی جب کہ اے این پی کے رکن اسمبلی نثار مہمند نے قرارداد کی مخالفت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.