پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا عدت مکمل کیے بغیر اگلا نکاح کرنا زنا کے زمرے میں آتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ؟ سننے اور جاننے والوں کے ہوش اڑ جائیں گے

عدت مکمل کیے بغیر ہونے والی شادی کو بے قاعدہ تو کہا جا سکتا ہے لیکن وہ باطل نہیںاور نا ہی زنا کے زمرے میں آتا ہے

کیا عدت مکمل کیے بغیر اگلا نکاح کرنا زنا کے زمرے میں آتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ؟ سننے اور جاننے والوں کے ہوش اڑ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدت گزارے بغیر شادی کو بے قائدہ یا فاسد کہا جا سکتا ہے لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ امیر بخش کا مؤقف تھا کہ اس کی سابقہ بیوی آمنہ نے یک طرفہ طور پر عدالت سے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لیا اور اگلے روز اسماعیل نامی شخص سے شادی کر لی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدت مکمل کیے بغیر اگلا نکاح کرنا زنا کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے آمنہ اور اسماعیل کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار کے مؤقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں، عدت مکمل کیے بغیر ہونے والی شادی کو بے قاعدہ تو کہا جا سکتا ہے لیکن وہ باطل نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.