پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان حکومت کی کشتی ڈوبنے لگی، وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں ٹھن گئی، کون بازی لے جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

جس کا جہاز ہے، اس نے جس طرف منہ کرنا وہی جانتا ہے، میرے پاس تو کوئی جہاز نہیں' جہانگیر ترین کے بیان پر ردعمل کا اظہار

عمران خان حکومت کی کشتی ڈوبنے لگی، وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں ٹھن گئی، کون بازی لے جائے گا؟ بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے جہاز سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ملتان میں شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ سیاسی جہاز کے رخ کو 2023 کے الیکشن کے حوالے سے کیسے دیکھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جس کا جہاز ہے، اس نے جس طرف منہ کرنا وہی جانتا ہے، میرے پاس تو کوئی جہاز نہیں۔ خیال رہے کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی (ن)لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟ اس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.