پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ٹیکس نادہندگان کی الٹی گنتی شروع، کون کون ٹیکس نادہندگان ہے؟ کس کس کو معافی ملے گی؟ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا

ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے بس سوئچ آن کرنے کی ضرورت ہے، بہتر ہے ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ ٹیکس ادا کردیں: شوکت ترین

ٹیکس نادہندگان کی الٹی گنتی شروع، کون کون ٹیکس نادہندگان ہے؟ کس کس کو معافی ملے گی؟ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جب تک وزیرخزانہ کے منصب پر ہوں سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، غیررجسٹرڈ افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ چند دنوں میں ان تک پہنچ جائیں گے، بہتر ہوگا ٹیکس دیں، ورنہ قانونی کاروائی ہوگی، لوگ کے پاس بڑے گھر، بڑی گاڑیاں ہیں لیکن ٹیکس کم دیتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیررجسٹرڈ افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ چند دنوں میں ان تک پہنچ جائیں گے، جب تک وزیرخزانہ کے منصب پر ہوں سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، اس قوم کو ٹھیک کریں گے، ٹیکس نادہندگان کو کسی صورت ہراساں نہیں کریں گے۔

ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے بس سوئچ آن کرنے کی ضرورت ہے، بہتر ہے ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ ٹیکس ادا کردیں، اگر پھر بھی ٹیکس نہیں دیں گے تو قانونی کاروائی کریں گے۔ چند ہفتوں میں بغیر نوٹس ایف بی آر ٹیکس نادہندگان تک پہنچ جائے گا۔ لوگ بڑے گھروں میں رہتے ہیں، بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں لیکن ٹیکس کم دیتے ہیں۔ بیرون ملک اگر آپ ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کا ووٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچا جائیگا، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے، اب سب کو ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.