پاکستان

مری میں پھنسے لوگوں کا نکالنے کے لئے فوج طلب کرلی

مری میں پھنسے ہزاروں سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں بتایا کہ شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں مری اور گلیات آ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے ٹریفک بحال کرنے کی کوشش میں لگے رہے لیکن عوام کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ پچھلے 12 گھنٹوں میں راستہ کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور مری جانے والے تمام سیاحوں سے معذرت کرتے ہیں کہ کل رات 9 بجے تک اس طرح نہ آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.