پاکستان

خیبر اور دیر بالا میں موسلا دھار بارش اور برفباری، مکانوں کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈوگ درہ میں شدید برفباری کے باعث گھر کی چھت گرگئی‘حادثے میں 4 بچوں اورخاتون سمیت 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر اور دیر بالا میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے4 بچوں سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دیربالا کے علاقے ڈوگ درہ میں شدید برفباری کے باعث محمد عظیم نامی شخص کے گھر کی چھت گرگئی۔حادثے میں 4 بچوں اورخاتون سمیت 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد اورپولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام لاشیں ملبے سے نکال لیں۔ دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کئی مکانات گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی مکانات گرنے سے3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اکاخیل کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اورایک بچی جاں بحق ہوئی جبکہ چرگئی ڈاگری میں کمریکی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.