پاکستان

پنجاب میں اومی کرون کیسز میں اضافہ

صوبے میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کیسزکی تعداد 295 ہوگئی ہے

پنجاب میں اومی کرون کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کیسزکی تعداد 295 ہوگئی ہے۔ پنجاب کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں مزید 17 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اومی کرون کے 16 کیسز لاہور اور 1 ساہیوال سے رپورٹ ہوا، لاہور میں اومی کرون کیسز کی تعداد 286 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے زیادہ رہی۔ وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں گزشتہ روز 5 ہزار 168 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 780 کورونا کیسز سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.