پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان؟ ن لیگی رہنماؤں نے کیا ردعمل دیا؟ تمام تر تفصیلات کھل کر منظر عام پر آگئیں

جہانگیر ترین کا معلوم نہیں کہ ان کا جہاز کس کے ساتھ اڑنے کے لیے تیار ہیں۔اس سے متعلق تو وہی بتا سکتے ہیں: رانا تنویر

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان؟ ن لیگی رہنماؤں نے کیا ردعمل دیا؟ تمام تر تفصیلات کھل کر منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز ن لیگ کے ساتھ اڑنے کے لیے تیار ہے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا معلوم نہیں کہ ان کا جہاز کس کے ساتھ اڑنے کے لیے تیار ہیں۔اس سے متعلق تو وہی بتا سکتے ہیں۔لیکن یقینی بات ہے کہ چینی کے سکینڈل میں ان کا نام آیا اور پھر وزیراعظم نے ان کو این آر او دیا۔ اس پر جو کمیشن بنا اور ایف آئی اے نے بھی جہانگیر ترین کا نام دیا۔عمران خان نے این آر او دیا لیکن اگر دونوں کے درمیان کوئی اور ناراضی ہے تو وہ الگ بات ہے۔یہ سوال تو پیدا ہوتا ہے کہ اب جہانگیر ترین کس طرف جاتے ہیں اور کون اس کا ساتھ قبول کرتا ہے کون نہیں کرتا۔

کیا ن لیگ قبول کرتی ہے یا نہیں کرتی، انہوں نے تین سال ن لیگ اور ن لیگ کی لیڈر شپ سے متعلق جو بیان دئیے وہ سامنے ہیں۔ لیکن اس سے متعلق فیصلہ قائد ن لیگ اور پارٹی کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن سے پرانی دوستیاں ہیں جو ایسے ہی چلیں گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماں نے شرکت کی لیکن شادی کی اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر ملز کیس کے نامزد ملزم جہانگیر ترین صحافیوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے جہاں ان سے کئی سیاسی سوالات کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.