پاکستان

حکومت منی بجٹ نہیں بلکہ؟ شیری رحمٰن نےحکومتی منصوبہ بے نقاب کردیا

پیپلزپارٹی کی نائب صدرکا کہنا ہےکہ حکومت منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہی ہے

حکومت منی بجٹ نہیں بلکہ؟ شیری رحمٰن نےحکومتی منصوبہ بے نقاب کردیا، پیپلزپارٹی کی نائب صدرشیری رحمٰن کا کہنا ہےکہ حکومت منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہی ہے،اس سےموجودہ 12.30 فیصد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک بیان میں سینیٹرشیری رحمٰن نےکہا کہ حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل کومنظورنہیں بلڈوزکرے گی۔ شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی عددی اکثریت کوصرف بلزبلڈوزکرنےکےلئےاستعمال کیا جا رہا ہے،سب کواحساس ہےاس منی بجٹ کےبعد مہنگائی کی سونامی اٹھےگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی بظاہر کسی دباؤ کی وجہ سے اس مہنگائی بل کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں، ان کو لگتا ہے بچوں کا دودھ، ڈبل روٹی، زرعی آلات، بیج اور سیکڑوں چیزیں لگژری اشیاء ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرنے بعد بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.