پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اپوزیشن آئی ایم ایف کے پاس جائے تو ہلال، عمران خان جائے تو حرام‘چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس، شیخ رشید کا تاریخی بڑا دعویٰ

یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیونکہ حالات ٹھیک ہوں گے

اپوزیشن آئی ایم ایف کے پاس جائے تو ہلال، عمران خان جائے تو حرام‘چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس، شیخ رشید کا تاریخی بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو حلال،عمران خان جائے تو حرام، یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیونکہ حالات ٹھیک ہوں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، ہم انہیں راستہ دیں گے لیکن یہ 23 مارچ کے احترام کو بھی نظر میں رکھیں جب کہ او آئی سی کے مہمان پاکستان آئیں گے، بھارت پھر شور شرابا ڈالے گا۔ وزیر داخلہ الزام عائد کیا ہے کہ شہبازشریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سرپرہے وہ ان کے سرپرہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آسکتا ہے ان کے سرپر نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.