پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومتی صفوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں‘ عمران خان وقتی تابعداری کی وجہ سے آصف زرداری سے بھی زیادہ تابعدار ہو گئے ہیں، سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

حکومتی صفوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے، اور دوسری طرف اپوزیشن کی بھی کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے۔ زرداری صاحب اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں

حکومتی صفوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں‘ عمران خان وقتی تابعداری کی وجہ سے آصف زرداری سے بھی زیادہ تابعدار ہو گئے ہیں، سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور منی بجٹ پاس کروانے میں حکومت کی کامیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے لیے ایک دن بھی کبھی چیلنج بنی نہ ہی اپوزیشن حکومت کے لیے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے، اور دوسری طرف اپوزیشن کی بھی کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے۔ زرداری صاحب اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن سے متعلق بات کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شہباز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کا مسئلہ ہے۔ موجودہ حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان وقتی طور پر تابعداری کی وجہ سے اب آصف علی زرداری سے بھی زیادہ تابعدار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر قدموں کو ہاتھ لگا دئے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سلیم صافی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی وزیراعظم عمران خان سے دوران اجلاس تلخ کلامی کے معاملے پر کہا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک سے زیادہ وزارت اعلی کا مستحق کون تھا؟ انہوں نے آنے والے دنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی وزرا کے انکشافات خلوتوں میں احمد جواد اور محسن بیگ سے بھی بڑے بڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب زلفی بخاری اور عون چودھری جیسے لوگ وعدہ معاف گواہ بن کر بولیں گے تو پھر دنیا دیکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.