پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور میں معاملات طے پا گئے؟ عہدے سے استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ قومی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والی خبر منظر عام پرآگئی

چودھری سرور نے اپنا استعفیٰ تیار کر کے رکھا ہوا تھا، وہ پریس کانفرنس بھی کرنے والے تھے لیکن پھر انہیں ایک آواز آئی کہ آپ نے گھبرانا نہیں

حکومت اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور میں معاملات طے پا گئے؟ عہدے سے استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ قومی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والی خبر منظر عام پرآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے گرونر پنجاب چودھری محمد سرور سے متعلق خبر دے دی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب بھی پکے ہو گئے ہیں۔ صحافی طاہر ملک نے کہا کہ چودھری سرور نے اپنا استعفیٰ تیار کر کے رکھا ہوا تھا، وہ پریس کانفرنس بھی کرنے والے تھے لیکن پھر انہیں ایک آواز آئی کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے استعفی دینے کا ارادہ ترک کر دیا۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ آج کل وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب چودھری سرور کو بہت عزت دے رہے ہیں، میں تو عرض کر رہا ہوں، گو کہ گورنر پنجاب حکومت کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوبہ سے الیکشن لڑنا ہے جس کے لیے وہ تیاری بھی کر رہے ہیں۔ الیکشن نہ لڑنے والوں اور سیاسی آدمی کی رائے میں فرق ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.