پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مفتی طارق مسعود کو لائیو پروگرام میں مذاق کرنا بھاری پڑ گیا، تین طلاق یافتہ خواتین سے شادی کے بدلے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش پر تنقید کی زد میں آگئے

یہ کہتے ہی مفتی طارق مسعود مسکرائے اور حاضرین نے بھی ان کی اس بات کا افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے قہقہے لگائے

مفتی طارق مسعود کو لائیو پروگرام میں مذاق کرنا بھاری پڑ گیا، تین طلاق یافتہ خواتین سے شادی کے بدلے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعود نے حال ہی میں دئے گئے ایک بیان میں تین طلاق یافتہ خواتین سے شادی کے بدلے چار چار سال کی بچیوں سے شادی کی پیشکش کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ تم لوگ چار شادیاں کرو، اور پہلی تین طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین سے کر لو، جس کے بعد آپ کی چوتھی شادی میں کنواری لڑکی سے کرواں گا۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ جو شخص تین بیوہ عورتوں سے شادی کرے گا اس کی چوتھی شادی میرے ذمے ہے اگر میں نے اس کی چوتھی شادی کنواری سے نہ کروائی تو میرا نام بدل دینا۔ مفتی طارق مسعود نے مزاح میں کہا کہ اگر 16 سال کی لڑکی نہ ملے تو دو آٹھ آٹھ سال کی، ورنہ چار بچیاں چار چار سال کی۔ یہ کہتے ہی مفتی طارق مسعود مسکرائے اور حاضرین نے بھی ان کی اس بات کا افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے قہقہے لگائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.