پاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس ، جعلی اکائونٹس سکینڈل کے ملزمان کو ریلیف ملنا شروع

لیاقت قائمخانی کا پاسپورٹ ضبط اور نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے' شریک ملزمان ٹرائل بروقت مکمل نہ ہونے پر ضمانت لے چکے ہیں

قومی احتساب بیورو (نیب)ترمیمی آرڈیننس کے تحت جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے ملزمان کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس باغ ابن قاسم کیس میں دو سال سے قید سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لیاقت قائم خانی کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لیاقت قائمخانی کا پاسپورٹ ضبط اور نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ فیصلے کے مطابق لیاقت قائمخانی کے شریک ملزمان ٹرائل بروقت مکمل نہ ہونے پر ضمانت لے چکے ہیں، ٹرائل مکمل نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن کے ذمہ دار لیاقت قائمخانی نہیں لہذا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.