پاکستان

بااثر قیدیوں کو جیلوں سے اسپتال رکھنے کا معاملہ، کراچی سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ معطل

معطلی کا مقصد تحقیقات کو شفاف بنانا ہے، قیدیوں کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائیگا جو بھی کسی غیر قانونی عمل میں ملوث ہوا

بااثر قیدیوں کو جیلوں کے بجائے اسپتالوں میں رکھنے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے اور سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ قیدیوں کی اسپتالوں میں منتقلی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معطلی کا مقصد تحقیقات کو شفاف بنانا ہے، قیدیوں کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا جو بھی کسی غیر قانونی عمل میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.