پاکستان

غیر قانونی آن لائن مواد; سوشل میڈیا کمپنیوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔اس تناظر میں پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Snack Video) اور بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (BIGO Live, Likee) رجسٹر ہونے والی پہلی سوشل میڈیا کمپنیاں بن گئی ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا، بعد ازاں کمپنیوں کو "رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” سے جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.