پاکستان

منی لانڈرنگ کیس ؛ذمہ دار شہباز شریف یا کوئی اور؟اہم رپورٹ

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی بینکرز سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ میں بینکرز کے کردار سے متعلق اسٹیٹ بینک سے انکوائری کرائی گئی، رپورٹ کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوئی بینکر قصوروار نہیں پایا گیا۔ بینکرز کے خلاف منی لانڈرنگ میں مدد کے ثبوت نہیں ملے، ایف آئی اے کی رپورٹ حتمی ہے جس میں کسی بینکر کو ملزم نہیں بنایا گیا۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے کیسز کی طرح اس میں بھی ماسٹر مائنڈ وہی ہیں جنہوں نے فائدہ اٹھایا، بے نامی اکاؤنٹس کا آپریٹ ہونا کمرشل بینکوں کی ناکامی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کی انکوائری کے لیے درخواست دی، کہا جا سکتا ہے کہ بینکرز کا اس جرم میں کوئی کردار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.