بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹرشاٹ کی فیس ختم
نوٹیفکیشن کےمطابق بیرون ملک جانےکیلئےمسافراپنےڈاکومنٹس دکھا کرفری بوسٹرلگوا سکتےہیں۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزنےبیرون ملک سفرکیلئےبوسٹرشاٹ کی فیس ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق بیرون ملک جانےکیلئےمسافراپنےڈاکومنٹس دکھا کرفری بوسٹرلگوا سکتےہیں۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزکا کہنا ہےکہ اس وقت ملک بھرمیں عام پبلک کیلئےبوسٹرڈوزفری لگائی جا رہی ہے۔ خیال رہےکہ پاکستان کورونا مریضوں کےحوالےسےمرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبرپر ہے،تاہم یہاں کورونا کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاوریہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 11 فیصد سےزائد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کےاعداد و شمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کےمزید 6 ہزار 540 کیسزسامنےآئےہیں،مزید 12 مریض اس موذی وباء کےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے،اس کےمزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے،جبکہ مثبت کیسزکی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پرآگئی۔