پاکستان

بلاول بھٹو سےملاقات؟ شاہ محمود قریشی کا حیران کن اعلان

وزیرِخارجہ کا کہنا ہےکہ وزیرِاعظم کی اجازت سےبلاول بھٹواورشہبازشریف کوخط لکھا ہے

بلاول بھٹو سےملاقات؟ شاہ محمود قریشی کا حیران کن اعلان، وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کسانوں کا حق ہے کہ وہ مارچ کریں، بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو کراچی تا پنجاب کسان مارچ کریں گے، ہم 27 فروری کو پنجاب تا کراچی مارچ کریں گے، راستے میں کہیں بلاول سے ملاقات ہو گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اجازت سے بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے ہم آگے بڑھنے کو تیار ہیں، خط لکھ کر پوچھا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے پیپلز پارٹی ساتھ دے گی؟ شہباز شریف کو خط لکھا کہ ہم آگے بڑھنے کو تیار ہیں، کیا آئینی ترمیم کے لیے نون لیگ ساتھ دے گی؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.