پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کھانے پینے کی چیزوں کا بحران، پاکستان نے مزید کتنی اشیاء افغانستان بھجوانے کی منظوری دی اور یہ کتنے روپے کی پاکستان میں فروخت ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی

جب تک مغرب، طالبان کی زیر قیادت حکومت تسلیم نہیں کر لیتا تب تک طالبان کو پاکستان سے اشیائے ضروریہ و خوراک درآمد کرنے میں مدد ملے گی

کھانے پینے کی چیزوں کا بحران، پاکستان نے مزید کتنی اشیاء افغانستان بھجوانے کی منظوری دی اور یہ کتنے روپے کی پاکستان میں فروخت ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی اور حکومت نے قابل تجارت بینکنگ کرنسی کی کمی کے باعث افغانستان کو مزید 14 اشیا کی برآمدات پاکستانی روپے میں کرنے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ وزیر خزانہ شوکت ترین کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے افغانستان کو برآمدات میں کمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس فیصلے کے تحت جب تک مغرب، طالبان کی زیر قیادت حکومت تسلیم نہیں کر لیتا تب تک طالبان کو پاکستان سے اشیائے ضروریہ و خوراک درآمد کرنے میں مدد ملے گی۔ ای سی سی نے کہا کہ مذکوہ فیصلہ افغانستان میں غذائی بحران اور ابتر صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد پاکستان کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں افغانستان سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمدات پر ڈیوٹی میں کمی بھی شامل ہے، اس سلسلے میں ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمدات پر ڈیوٹی میں فیصد تک کی چھوٹ دی ہے۔ ای سی سی نے مقامی کرنسی میں افغانستان برآمدات کے لیے جن اشیا کی اجازت دی ہے، اس میں چاول، مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات، پولٹری، گوشت اور اس کی مصنوعات، مٹھائیاں، بیکری کی مصنوعات، پھل، میوہ جات، اور آئل کیک و دیگر ٹھوس باقیات، ماچس، ٹیکسٹائل و ٹیکسٹائل آرٹیکلز، تعمیراتی پتھر اور سرجیکل آلات شامل ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کی جانب سے پھل، سبزیوں، ڈیری اشیا اور گوشت کی برآمدات مقامی کرنسی میں کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ مالی سال 2021 کے ابتدائی نصف سال سے رواں مالی 2022 کے دوران پاکستان سے افغانستان کو برآمدات میں کمی دیکھی گئی کہ جو 51 کروڑ 72 لاکھ 40 ہزار ڈالر سے کم ہوکر 32 کروڑ 82 لاکھ 50 ہزار ڈالر رہ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.