پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان میں کورونا کے تابڑ توڑ حملے جاری، حکومت وقت نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیا کیا پابندیاں لگائی جائیں گی؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پرآگئیں

گاؤں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ مسجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کے تابڑ توڑ حملے جاری، حکومت وقت نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیا کیا پابندیاں لگائی جائیں گی؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پرآگئیں۔

تفصیلا کے مطابق ( این سی او سی )اجلاس میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مساجد، عبادت گاہوں کیلئے ضروری کورونا پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبادت گاہوں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ مسجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔مساجد اور عبادتگاہوں سے قالین اور دریاں ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ برزگ اور بیمار افراد ترجیحا گھر پر نماز ادا کریں۔ نمازی وضو کرکے مسجد جائیں۔کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے۔ این سی او سی نے جمعے کا خطبہ مختصر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا،6540نئے کیسز رپورٹ ،شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ، چوبیس گھنٹوں میں مزید بارہ افراد چل بسے ،1119مریض شفایاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 مریض اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پر آ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.