پاکستان

عثمان مرزا کیس میں شریک ملزم کی درخواست بریت مسترد

اسلام آباد میں عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کی جانب سے لڑکے لڑکی پر جنسی تشدد کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شریک ملزم عمر بلال کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا کہ ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

متاثرہ لڑکے لڑکی کے بیان سے منحرف ہونے کے بعد شریک ملزم نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کیس میں تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کے کل ملزمان کے وکلا کو ہدایت کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.