پاکستان

کیا آپ باغِ جناح میں سیر کرنے آئے ہیں؟لاہور ہائی کورٹ کا سوال

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی لیگل سے کہا کہ آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں؟ 

لاہورہائی کورٹ میں خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کے تحت نوکریاں نہ دینے کے خلاف  درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس شجاعت علی خان نے خواجہ سرا عاشی جان کی درخواست پر سماعت کی جہاں ڈی آئی جی لیگل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت لاہور ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی لیگل سے سوال کیا کہ خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ڈی آئی جی لیگل نےعدالت کو جواب دیا کہ میں یہ درخواست دیکھ لیتا ہوں جس پر جسٹس شجاعت علی ڈی آئی جی لیگ پر شید برہم ہوئے اور کہا کہ آپ یہاں باغِ جناح میں سیر کرنے آئے ہیں؟

ڈی آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ 21 جنوری کو اس درخواست کا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔جسٹس شجاعت لاہورہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سوشل ویلفئیر ڈپیارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سماعت میں ریمارکس دیئے کہ متعلقہ محکمہ بتائے کہ خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے لیے کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.