پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان اہم رابطہ

مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کئی اہم امور زیر بحث آئے ہیں۔

کھوج ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے اور حکومت مخالف لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ ہو گا ن لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.