پاکستان
نوازشریف کوباہربھیجنےکا فیصلہ کس کا تھا؟اسد عمر نےرازفاش کردیا
وفاقی وزیرکا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم کوباہربھیجنےکا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا
نوازشریف کوباہربھیجنےکا فیصلہ کس کا تھا؟اسد عمر نےرازفاش کردیا، وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوباہربھیجنےکا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔ ایک بیان میں اسد عمرنےوضاحت دیتےہوئےکہا کہ عمران خان نےیہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا،عمران خان کا کہنا ہےجن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پروہ فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔ وفاقی وزیرنےکہا کہ جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے،پی ٹی آئی کی سینئرلیڈرشپ کمرے میں بیٹھی تھی۔ اسد عمرنےکہا کہ نوازشریف کوباہربھیجنےکےفیصلےپرسب کی رائے مختلف تھی۔