پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو دوران سفر ہی واپس کیوں اتارا گیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی جیسے جان کر سفر کرنے والے تمام افراد اپنا سر پکڑ لیں گے

عملے کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پاکستان نٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز کو منزل پر پہنچنے سے قبل ہی اتار لیا گیا تھا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو دوران سفر ہی واپس کیوں اتارا گیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی جیسے جان کر سفر کرنے والے تمام افراد اپنا سر پکڑ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عملے کی تبدیلی کی وجہ سے سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز کو کراچی میں لینڈنگ کروانا پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 9754 ریاض سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارہ کے عملے کے ارکان کی ڈیوٹی کا دورانیہ مقررہ وقت سے زیادہ ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو کچھ وقت کے لیے کراچی میں اتارا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی میں عملے کی تبدیلی کے بعد فلائٹ اسلام آباد روانہ ہو گئی تھی۔دوسری جانب بتایا گیا کہ پاکستان میں ایک اور مقامی نجی ائیرلائن نے اپنے آپریشنز کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن کیو ائیر ویز کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.