پاکستان

نوازشریف واپس نہیں آئیں گے،چوہدری شجاعت کا دعویٰ

مسلم لیگ ق کےصدر نےحکومت کومشورہ دیا ہےکہ نوازشریف کی واپسی سے باہرنکل کرعوامی مسائل پرتوجہ دیں

حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کےصدرچوہدری شجاعت نےحکومت کومشورہ دیا ہےکہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکل کرعوامی مسائل پرتوجہ دیں۔ انہوں نےکہا کہ نوازشریف پرجتنےپیسوں کا الزام ہےاس سےزیادہ ان کے کیسزپرخرچ کردیے،کچھ بھی کرلیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

چوہدری شجاعت حسین کاکہنا ہےکہ آج کل نوازشریف کےآنےجانےکی فکرلگی ہےلیکن چاہےکچھ بھی کرلیں وہ واپس نہیں آئیں گے،اگران کی پارٹی اورورکرکہیں توالگ بات ہے،جوخود وزارتِ عظمیٰ کےامیدوارہیں وہ نوازشریف کو واپسی کا کہیں تویہ تومضحکہ خیزبات ہے۔

 ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ یہ سال کام کرنےکا ہے،اگرایسےکاموں میں ہی لگےرہےتوپھرملک کا اللہ ہی حافظ ہے،کوئی پارٹی یا لیڈرمہنگائی کےخاتمے کیلئےپارلیمنٹ میں مثبت پلان دے تواپنےارکان سےکہوں گاکہ ان کی بات سنیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جتنےپیسوں کا الزام نوازشریف پرہےان سےزیادہ توان کےکیسوں کےچکرمیں خرچ کردیےگئے،اگرنوازشریف کی واپسی کیلئےگارنٹی کی بات کرتےہیں تو یاد رکھیں زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دےسکتا،اس کا اختیارصرف اللہ کےپاس ہے۔ چوہدری شجاعت نےکہاکہ آج کل لیڈرایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچنےمیں لگے ہیں جس کا انجام عنقریب وہ خوددیکھ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.