پاکستان

پاکستان میں آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی؟اہم خبر آگئی

آن لائن گیم پب جی پابندی کے لئے درخواست دائر کردی گئی جس میں کہا گیا کہ پب جی کے استعمال سے لڑکے نے ماں اوربہن بھائیوں کو قتل کیا، فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پابندی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، شہری تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، لاہور میں پب جی کے استمعال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا ۔درخواست میں کہا گیا کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔

درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے جبکہ انڈیا میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.