پاکستان

پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد

شاہ محمود قریشی کے4 فارمز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے گئے ہیں، عامر ڈوگر اور علی محمد خان ان کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹری میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے ہیں، ملیکہ بخاری، عامر ڈوگر اور زین قریشی نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ شاہ محمود قریشی کے4 فارمز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے گئے ہیں، عامر ڈوگر اور علی محمد خان ان کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف نے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.