پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف اختلافات کا شکار، فواد چوہدری اور شیخ رشید کو سیاسی منظر نامے سے آؤٹ کرنے کے متحرک

اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنے کا موقع ملے گا

قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف اختلافات کا شکار، فواد چوہدری اور شیخ رشید کو سیاسی منظر نامے سے آؤٹ کرنے کے متحرک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں لیکن شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کوسیاسی منظرنامے سے آوٹ کرنے کیلئے متحرک ہیں۔اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنے کا موقع ملے گا۔اراکین کا موقف ہے کہ اگرایسا ہوگیا توتحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے اور فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل وزیراعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.