پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قومی سیاست میں نیا موڑ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی اپوزیشن سے جا ملے، اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا اور اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قاسم سوری قائم مقام اسپیکر بن گئے ہیں

قومی سیاست میں نیا موڑ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی اپوزیشن سے جا ملے، اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا وہ قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر بن گئے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا اور اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قاسم سوری قائم مقام اسپیکر بن گئے ہیں اور وہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت بطور قائم مقام اسپیکر کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اسد قیصر نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز خط میرے پاس ہے کوئی اس کو دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے، ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں، آج شاید یہ میرا آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.